اتوار , ستمبر 13 2026
بریکنگ نیوز

کیا ہنی سنگھ اور عاطف اسلم کا گانا آ رہا ہے؟

پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے حال ہی میں دبئی میں ایک شاندار کنسرٹ میں پرفارم کرکے مداحوں کو محظوظ کیا اور ان کے گانوں نے شائقین کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔

کنسرٹ کے بعد، عاطف اسلم نے بھارتی ریپر اور گلوکار ہنی سنگھ اور عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکار جیسن درولو کے ساتھ ایک شاندار عشائیے میں شرکت کی۔

یہ تینوں سپر اسٹارز دبئی میں ایک ساتھ وقت گزارتے نظر آئے، جس کی تصاویر اور ویڈیوز انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ 

ان پوسٹس نے مداحوں میں قیاس آرائیوں کو جنم دیا کہ کہیں یہ ملاقات کسی بڑے میوزک پروجیکٹ کا پیش خیمہ تو نہیں؟

ہنی سنگھ نے اپنی پوسٹ میں عاطف اسلم کو اپنا “سرحدوں سے بالاتر بھائی” قرار دیا، جبکہ عاطف اسلم نے بھی اپنے فالوورز کے ساتھ اپنے کنسرٹ کے جھلکیاں شیئر کیں، جن میں ان کا “دل سے رے” (شاہ رخ خان کی فلم دل سے کا مشہور گانا) گانے کا کلپ بھی شامل تھا۔

مداحوں کو اب بے صبری سے انتظار ہے کہ آیا یہ تینوں میوزک انڈسٹری میں کوئی بڑا دھماکہ کرنے جا رہے ہیں یا یہ ملاقات محض ایک دوستانہ ڈنر تھی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

زامل کی منافقت کو ظاہر کرتا در نجات ڈرامے کا منظر، زامل اور زریاب کے کردار

زامل کی منافقت: “در نجات” میں زریاب کے ماضی پر تنقید پر شائقین مشتعل

زامل کی منافقت اس وقت سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آئی جب اے آر وائے …