ہفتہ , مئی 2 2026

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 10 بجے طلب

صدر مملکت آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 10 بجے طلب کر لیا۔

صدر آصف زرداری نے آئین کے آرٹیکل 54 کی شق (ون) کے تحت حاصل کردہ اختیارات بروئے کار لاتے ہوئے مجلس شوریٰ (پارلیمنٹ) کا مشترکہ اجلاس جمعہ 24 جنوری 2025 کو صبح 10 بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں طلب کیا ہے۔

واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں متعدد قوانین کی منظوری دی جائے گی، اجلاس میں دونوں ایوانوں سے رہ جانے والے بل منظور کیے جائیں گے۔

مشترکہ اجلاس بلانے کی سمری وزیراعظم نے بھجوائی تھی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

امریکا کا پاکستانی ایف-16کیلئے ریڈار سسٹمز معاہدہ

امریکا نے ایف-16 لڑاکا طیاروں کے ریڈار سسٹمز کی طویل المدتی معاونت کیلئے 48 کروڑ …