بدھ , جون 17 2026

صوبہ سندھ اور پنجاب میں تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت 

آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ  صوبہ سندھ اور پنجاب میں تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت ہوئے ہیں۔ 

رپورٹ کے مطابق آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے حاصل تیل وگیس ذخائرکی تفصیلات پاکستان اسٹاک ایکسچیبج کو ارسال کردیں۔ 

کمپنی کی جانب سے لکھے خط  میں کہا گیا کہ حیدرآباد میں پساکھی آئل فیلڈ میں پہلی بار ملٹی فزیوکیمیکل اسٹیملیشن ٹیکنالوجی کااستعمال کیا گیا،  پساکھی آئل فیلڈ میں جدید ٹیکنالوجی سے خام تیل کی پیداوار یومیہ375 بیرل سے بڑھ کر 520 بیرل ہوگئی، خام تیل کی پیداوار میں 145 یومیہ بیرل اضافہ ہوا۔

او جی ڈی سی ایل نے خط میں کہا کہ رحیم یار خان میں ماری ایسٹ فیلڈ سے پہلی بارگیس کے ذخائردریافت ہوئے،2 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس 14.5 کلومیٹر پائپ لائن سے اینگرفرٹیلائزر کو منتقل کی جارہی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ارجنٹینا اور فرانس کی شاندار فتوحات

ناروے نے عراق کو شکست دے دی فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ مرحلے کے …