google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 قومی اسمبلی کا اجلاس آج، 10 نکاتی ایجنڈا جاری - UrduLead
ہفتہ , اپریل 19 2025

قومی اسمبلی کا اجلاس آج، 10 نکاتی ایجنڈا جاری

قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام پانچ بجے ہو گا، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کے لیے دس نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا۔

ایجنڈے کے مطابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ قومی کمیشن برائے انسانی حقوق ترمیمی بل ایوان میں پیش کریں گے،

قومی کمیشن برائے مقامِ خواتین ترمیمی بل بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب دوسرے این ایف سی ایوارڈ پہ عملدرآمد کی ششماہی نگرانی رپورٹ ایوان کے سامنے رکھیں گے،

انسانی سمگلنگ مافیا کے خلاف اقدامات سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس ایجنڈا کا حصہ ہے۔

ضرورت مند افراد کو مفت یا رعایتی علاج کی فراہمی میں ناکامی سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس بھی ایوان میں پیش کیا جائے گا۔ 

About Aftab Ahmed

Check Also

قرض کی ری شیڈولنگ کا معاملہ ایک بار پھر چینی بینکوں کے ساتھ اٹھانے کا فیصلہ

پاکستان نے قرض کی ری شیڈولنگ کا معاملہ ایک بار پھر چینی بینکوں کے ساتھ …