google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 عاطف اسلم اور ہنی سنگھ کی ملاقات کی تصویر وائرل - UrduLead
جمعہ , جنوری 10 2025

عاطف اسلم اور ہنی سنگھ کی ملاقات کی تصویر وائرل

عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کی بھارتی گلوکار ہنی سنگھ کے ساتھ ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

ہنی سنگھ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عاطف اسلم کے ہمراہ اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔

اس تصویر میں دونوں گلوکار خوش گوار انداز میں کیمرے کے لیے پوز دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

ہنی سنگھ نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ہم دونوں مارچ میں پیدا ہونے والے بھائی ہیں۔

یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور صارفین کی جانب سے دونوں گلوکاروں کو ایک ساتھ دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

پاکستان اور بھارت دونوں ممالک کے شائقینِ موسیقی عاطف اسلم اور ہنی سنگھ کو میوزک ویڈیو میں ایک ساتھ دیکھنے کے لیے بے تاب بھی نظر آ رہے ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

جمعہ مبارک: محکمہ موسمیات کی گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے پنجاب سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ  بارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے