google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 عمران خان کی اداروں پر تنقید نہ کرنے پر رضامندی - UrduLead
جمعرات , جنوری 9 2025

عمران خان کی اداروں پر تنقید نہ کرنے پر رضامندی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اداروں کے خلاف بیانات نہ دینے پر رضامندی ظاہر کردی۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے اداروں پرتنقید نہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے اس حوالے سے رضامندی ظاہر کی ہے اور تنقید کا محور صرف سیاستدانوں کو بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے عمران خان کو اداروں سے متعلق بیانات نہ دینےکا پیغام دیا جبکہ دیگر رہنماؤں کو بھی اداروں کے خلاف بیانات نہ دینے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ اداروں کے خلاف بیانات دینے سے سختیاں بڑھیں گی، ہم معاملات کا حل چاہتے ہیں، عمران خان کو پیغام پہنچایا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے خلاف بیانات سے گریز کیا جائے۔

پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ عمران خان نے ہماری اس بات سے اتفاق کیا ہے، بانی اب اسٹیبلشمنٹ کے خلاف اس طرح سخت بیانات نہیں دیں گے

About Aftab Ahmed

Check Also

نیلم منیر کی شوہر کو بوسہ دینے سے روکنے کی ویڈیو وائرل

حال ہی میں رشتہ ازدواج میں بندھنے والی اداکارہ نیلم منیر کی جانب سے شوہر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے