ہفتہ , مئی 2 2026

گائون سے پاپا کی پری جیسی لگ رہی تھی: زارا نور عباس

معروف اداکارہ زارا نور عباس نے اپنے بھائی کے ولیمے پراپنی لک پر خود ہی مزاحیہ تنقید کردی۔

زارا نور عباس نے اپنے بھائی کے ولیمے میں ایک شاندار گرے گائون پہنا تھا، جسے انہوں نے ایک فیدر یعنی پروں والے اسٹول کے ساتھ اسٹائل کیا‘ گائون تو بہت خوبصورت تھا لیکن سوشل میڈیا پر مذاق کا نشانہ بن گیا تھا۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک مزاحیہ ویڈیو پوسٹ کی، جس میں انہوں نے اپنے اس لک پر خود ہی تنقید کی۔

انہوں نے کہا کہ یہ پر تو بلنڈر لگ رہے تھے، اور میں ایک پاپا کی پری جیسی لگ رہی تھی، لیکن ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنے گائون سے مطمئن ہیں، کیونکہ وہ واقعی بہت خوبصورت تھا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

عفت عمر کی مالی مشکلات اور تعصب پر کھل کر بات

پاکستانی اداکارہ اور میزبان عفت عمر نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا سادہ پس …