google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 اپوزیشن مذاکراتی ٹیم مداخلت کے بغیر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات چاہتی ہے - UrduLead
بدھ , جنوری 8 2025

اپوزیشن مذاکراتی ٹیم مداخلت کے بغیر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات چاہتی ہے

اپوزیشن کی مذاکراتی ٹیم نے حکومت سے بغیر کسی دباؤ کے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا مطالبہ کردیا ہے۔

اپوزیشن ذرائع کے مطابق مذاکرتی ٹیم بغیر کسی دباؤ اور کسی بھی تیسرے فریق کی مداخلت کے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات چاہتی ہے۔

اپوزیشن ذرائع کے مطابق اڈیالا جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں ڈیوائسز اور کیمروں کے خوف کی وجہ سے کھل کر بات نہیں ہوسکتی۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن اڈیالا جیل میں کسی اہلکار کی موجودگی کے بغیر ڈھائی گھنٹے ملاقات چاہتی ہے، دوسرے مذاکراتی دور میں بانی پی ٹی آئی سے کھل کر ملاقات پر اتفاق کیا تھا۔

اپوزیشن مذاکراتی کمیٹی کے رکن صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ 25 منٹ تو ہر بار ملاقات ہوجاتی ہے لیکن یہ تو مخصوص نشست ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کنٹرولڈ ماحول میں بانی کے ساتھ ملاقات نہ ہو، پہلی دو ملاقاتوں میں کھل کر بات کرنے کا موقع نہیں مل سکا تھا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

آئندہ مالی سال 26-2025 کی بجٹ سازی پر کام شروع

فیڈریل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے آئندہ مالی سال 26-2025 کی بجٹ سازی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے