google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 شوہر کا تعلق لاہورلیکن وہ اردو اسپیکنگ، والدہ پنجابی، سرائیکی زبان بولتی ہیں: صحیفہ - UrduLead
ہفتہ , جنوری 4 2025

شوہر کا تعلق لاہورلیکن وہ اردو اسپیکنگ، والدہ پنجابی، سرائیکی زبان بولتی ہیں: صحیفہ

شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل اور اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے کراچی کے مقابلے میں لاہور کے کھانوں کو بُرا قرار دے دیا۔

کراچی اور لاہور کے کھانوں کی بات کی جائے تو دونوں شہروں کے شہری اپنے اپنے شہر کے کھانوں کی تعریف کرتے نظر آتے ہیں، اس کے باوجود پلڑا کراچی کے کھانوں کا ہی ہمیشہ بھاری نظر آتا ہے۔

اداکارہ صحیفہ جبار نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور اس دوران نجی زندگی سمیت دیگر موضوعات پر اظہار خیال کیا۔

میزبان نے پوچھا کہ یہ بتائیں کہ کراچی کے کھانے کتنے اچھے ہیں اور لاہور کا کھانا اچھا ہے یا کراچی کا؟

اداکارہ نے کہا کہ لاہور کے مقابلے میں کراچی کے کھانے بہت اچھے ہیں، نہاری اور پائے کراچی میں بہت اچھے ہیں جبکہ لاہور کے کھانے بہت بُرے ہیں۔

میزبان نے کہا کہ لاہور کی ایک بٹ کڑاہی مشہور ہے جس پرصحیفہ جبار نے کہا کہ بس وہی اچھی ہے،

میزبان نے کہا کہ بٹ کراہی بھی اچھی نہیں ہے میں ایک مرتبہ کھانے گئی تو اس میں سے مکھن کی ہیک آرہی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ شوہر کا تعلق لاہور سے ہے لیکن ان کے والد کی زندگی کراچی میں گزری ہے، وہ اردو اسپیکنگ تھے لیکن شوہر کی پیدائش لاہور میں ہوئی۔

صحیفہ جبار نے بتایا کہ شوہر کے والد کے رشتے دار کراچی سے اور اردو اسپیکنگ ہیں جبکہ ان کی والدہ کی سائیڈ پنجابی، سرائیکی زبان بولتے ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

بلوچستان کے شمالی علاقوں میں برف باری اور بارش

کراچی کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش بلوچستان کے شمالی علاقوں میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے