google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 مریم نواز کے بھتیجے کے نکاح تقریب میں سرخ و سنہرے جوڑا کی قیمت 4 لاکھ 95 ہزار بھارتی روپے - UrduLead
ہفتہ , جنوری 4 2025

مریم نواز کے بھتیجے کے نکاح تقریب میں سرخ و سنہرے جوڑا کی قیمت 4 لاکھ 95 ہزار بھارتی روپے

سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کے پوتے حافظ زید حسین نواز کے نکاح میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تیاری نے تمام تر توجہ سمیٹ لی۔

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر زید حسین نواز کے نکاح کی تصاویر وائرل ہوئیں

اس تقریب میں نکاح کی مناسبت سے پہنا گیا مریم نواز کا خوبصورت سرخ و سنہرے امتزاج کا جوڑا ہر ایک کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

نکاح کی اس تقریب میں ہلکے میک اپ میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی تیاری دیدنی تھی۔ 

مذکورہ جوڑے سے متعلق سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق صوبۂ پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ نے اس خاص موقع پر بھارتی معروف فیشن ڈیزائنر سبیاساچی مکھرجی کے جوڑے کا انتخاب کیا ہے۔

سبیاساچی مکھرجی سے رابطہ کرنے پر معلوم ہوا ہے کہ یہ جوڑا سبیاساچی کی نومبر میں جاری ہونے والی کلیکشن’ہیریٹیج برائیڈل‘ کا ہے

جس کی قیمت 4 لاکھ 95 ہزار بھارتی روپے ہے، اس کا کرتا سلک اور ڈوپٹہ ٹیول (tulle) یعنی باریک جالی سے تیار کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حسین نواز کے بیٹے اور مریم نواز کے بھتیجے زید حسین نواز کا نکاح 25 دسمبر کو سابق وزیر اعظم نواز شریف کے قریبی دوست شیخ حبیب الرحمٰن کی صاحبزادی ایمن حبیب سے ہوا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

بلوچستان کے شمالی علاقوں میں برف باری اور بارش

کراچی کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش بلوچستان کے شمالی علاقوں میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے