google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پی ٹی آئی کی مذاکرات کے مثبت نتائج کیلئے 31 جنوری کی ڈیڈ لائن - UrduLead
جمعرات , اپریل 3 2025

پی ٹی آئی کی مذاکرات کے مثبت نتائج کیلئے 31 جنوری کی ڈیڈ لائن

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے مثبت نتائج کیلئے 31 جنوری کی ڈیڈ لائن دے دی۔

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف 31 جنوری تک مذاکرات منطقی انجام تک پہنچانا چاہتی ہے

اور مذاکراتی کمیٹی 2 جنوری کو حکومتی کمیٹی سے ملاقات کر کے آگاہ کرے گی۔

صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور پر بانی پی ٹی آئی نے مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کی خاطر بانی پی ٹی آئی اپنے اوپر قاتلانہ حملہ اور ناروا سلوک معاف کرنے کو تیار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کسی ڈیل یا دستخط کر کے نہیں ، عدالتوں کے ذریعے باہر آئیں گے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

علی گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی …