اتوار , ستمبر 13 2026
بریکنگ نیوز

مدرسوں کے طلباء کو کاروبار کی معلومات دینا ضروری

ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سلیم اللّٰہ کا کہنا ہے کہ مدرسوں کے طلباء کو کاروبار اور معیشت کی معلومات دینا ضروری ہے۔

یہ بات انہوں نے کراچی میں نیشنل اسلامک اکنامک فورم کے تحت منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سلیم اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ کاروبار کی معلومات اسلامی معیشت میں پیش رفت کے لیے اہم ہے۔

اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمٰن نے کہا کہ ہاؤسنگ سوسائٹیز بن رہی ہیں، زراعت کے لیےزمین نہیں بچے گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک تباہی کے دہانے پر ہے، زرعی زمین پر ہاؤسنگ سوسائٹیز بنانا ناپسندیدہ عمل ہے۔

مولانا بشیر فاروقی نے کہا کہ سیاست دانوں کو اخراجات کم کرنا ہوں گے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

نادرا انٹیگریٹڈ ویکسینیشن کارڈ سے متعلق ایئرپورٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کا سرکاری اعلامیہ

نادرا انٹیگریٹڈ ویکسینیشن کارڈ: بیرون ملک سفر کرنے والوں کے لیے 14 ستمبر سے لازمی قرار

حکومتِ پاکستان کے ایئرپورٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ، بارڈر ہیلتھ سروسز پاکستان نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے …