google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 مجھے اپنے بھائی کی سفارش سے کام ملا: عباس اشرف - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

مجھے اپنے بھائی کی سفارش سے کام ملا: عباس اشرف

عباس اشرف اعوان سینیئر ادا کار عمران اشرف کے بھائی اور ایک محںتی پاکستانی اداکار ہیں جنہوں نے ہم ٹی وی کے مشہور ڈرامہ سیریل ”ثبات“ میں اپنی شاندار اداکاری سے ابتدائی شہرت حاصل کی۔

ڈرامہ سیریل ”ثبات“ میں انہوں نے منفی کردار نبھایا اور ان کی اداکاری کو مداحوں نے خوب سراہا۔

اس وقت مداح ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ”وہ زندہ سی“ میں ان کی اداکاری کو بےحد پسند کررہے ہیں۔

عمران اشرف کے بھائی عباس اشرف اعوان نے حال ہی میں ایک ٹاک شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے مشہور شخصیت کے بہن بھائی ہونے کے فائدے اور نقصان کے بارے میں بات کی۔

اس بارے میں بات کرتے ہوئے عمران اشرف کے بھائی نے کہا کہ مشہور شخصیت کے بہن بھائی ہونے کا سب سے بڑا نقصان یہ ہے کہ مجھے ان کے کام کی وجہ سے ایک غیر معمولی اداکار سمجھا جاتا ہے۔

جبکہ ایک مشہوراداکار کا بھائی ہونے کا فائدہ یہ ہے کہ میرے ساتھ ان کا نام ہے اور ان کے نام کے ذریعے مجھے کام مل جاتا ہے۔ لیکن پھر بھی میں اپنے تمام پروجیکٹس کے آڈیشن دیتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اس وقت جو پروجیکٹ کر رہا ہوں وہ ان کی سفارش سے ملا ہے۔ لیکن مجھے یہ پروجیکٹ ان کی سفارش کے باوجود ایک سال بعد دیا گیا۔

میں نے اس کے لیے آڈیشن دیا اور ہاں، آڈیشن ہمیشہ اداکار کے حق میں کام کرتا ہے۔ ایسا نہیں ہے کہ میں اس کے نام کا کوئی ناجائز فائدہ اٹھا رہا ہوں اگر ایسا ہوتا تو میں ان کے ہر دوسرے پروجیکٹ میں ہوتا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے