google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 دوسرا ون ڈے: پاکستان کا جنوبی افریقہ کو 329 رنز کا ہدف - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

دوسرا ون ڈے: پاکستان کا جنوبی افریقہ کو 329 رنز کا ہدف

پاکستان نے جنوبی افریقہ کو دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں 329 رنز کا ہدف دے دیا۔

جنوبی افریقہ کے دارالحکومت کیپ ٹاؤن میں کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ میچ میں پروٹیز کپتان ٹیمبا باووما نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا، پہلے میچ میں آرام کرنے والے باووما کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

گرین شرٹس نے ٹیم میں کوئی تبدیکلی نہیں کی اور وننگ کمبینیشن کو برقرار رکھا ہے جبکہ جنوبی افریقہ نے چار تبدیلیاں کی ہیں، میزبان ٹیم کی جانب سے کیوین مافاکا آج ون ڈے کرکٹ میں اپنا (ڈیبیو) پہلا میچ کھیلیں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان نے پہلے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ کو سنسنسی خیز مقابلے کے بعد تین وکٹوں سے شکست سے دوچار کیا تھا، قومی ٹیم نے 240 رنز کا ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں حاصل کیا تھا۔

قومی ٹیم نے نوجوان بلے باز صائم ایوب کی سینچری اور نائب کپتان آٖغا سلمان کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت میچ میں فتح حاصل کی تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم 10 دسمبر سے 7 جنوری تک جنوبی افریقہ کے دورے میں 3 ٹی20، 3 ون ڈے اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین پہلا ون ڈے 17 دسمبر کو کھیلا گیا، دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی جب کہ ٹیسٹ میچز بالترتیب 26 دسمبر اور 3 جنوری کو سنچورین اور کیپ ٹاؤن میں شروع ہوں گے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے