google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 عائزہ خان مزید اداکاری سیکھنے کیلئے اکیڈمی - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

عائزہ خان مزید اداکاری سیکھنے کیلئے اکیڈمی

پاکستانی اداکارہ عائزہ خان نے اداکاری سیکھنے کے لیے برطانوی ایکٹنگ اسکول میں داخلہ لے لیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے اپنی دیرینہ خواہش پوری ہونے پر اس سے متعلق مداحوں کو بتایا ہے۔

عائزہ خان نے مداحوں کو اپنی خوشی میں شامل کرتے ہوئے مختلف تصاویر شیئر کیں اور طویل پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ جب اداکاری شروع کی تب سے تھیٹر سیکھنے کا خواب تھا۔

انہوں نے لکھا کہ ان کا خواب اب پورا ہو رہا ہے کیونکہ انہوں نے رائل اکیڈمی آف ڈرامیٹک آرٹس میں ایکٹنگ سیکھنے کے لیے داخلہ لے لیا ہے۔

انہوں نے والدین کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ ان کے غیر متزلزل تعاون کے بغیر یہ ممکن نہیں تھا۔

عائزہ خان کے اس فیصلے پر نا صرف ان کے مداح بلکہ ان کے ساتھی فنکار بھی ان کا حوصلہ بڑھا رہے ہیں اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے