google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 آج سے ملک بھر میں ہفت روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

آج سے ملک بھر میں ہفت روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

پولیو وائرس کے دوبارہ پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ملک بھر کے 143 اضلاع میں ہفت روزہ انسداد پولیو مہم آج سے شروع کی جا رہی ہے۔

22 دسمبر تک جاری رہنے والی اس انسداد پولیو مہم کے دوران 5 سال سے کم عمر کے  4 کروڑ 47 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

یہ مہم حالیہ پولیو کیسز میں تشویشناک اضافے کے پیشِ نظر شروع کی گئی ہے،

سات روزہ انسداد پولیو مہم میں پنجاب کے36 اضلاع  میں 2 کروڑ 33 لاکھ، خیبر پختونخوا کے 36 اضلاع میں 72 لاکھ، سندھ کے 30 اضلاع میں 1کروڑ 6لاکھ اور بلوچستان کے 36 اضلاع میں 26 لاکھ بچوں کو پولیو کے  قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ اسلام آباد ، آزاد جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان کے5 اضلاع میں بھی 8 لاکھ  سے زائدبچوں کو پولیو ویکسین پلائی جائے گی۔

وزارت صحت نے تمام والدین پر زور دیا ہے کہ وہ پولیو کے خلاف ایک قوم کی حیثیت سے متحد ہو کر اپنے بچوں کی ویکسی نیشن کو یقینی بنائیں،

پولیو ورکرز کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور ہر موقع پر اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں، کیونکہ فیصلہ آج کرنا ہے، اگر کل بچے کو چلنا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے