google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ایشیا کپ: بھارت کی پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ایشیا کپ: بھارت کی پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست

ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ایشیا کپ میں بھارت نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ بائیو ماس کرکٹ اوول گراؤنڈ میں کھیلا گیا۔

پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کو جیت کے لیے 68 رنز کا ہدف دیا۔

بھارتی ٹیم نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پاکستانی ٹیم بھارت کو بڑا ہدف دینے میں ناکام رہی۔  بھارت کے خلاف پاکستان کی پہلی وکٹ 12 کے مجموعی اسکور پر گر گئی تھی۔

قومی ٹیم کی کپتان ضوفشاں نے ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ جیت کے لیے پرامید ہیں۔ اور پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں نے جان لگا کر ٹریننگ کی ہے۔ اور ہماری ٹیم اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے پرامید ہے۔

ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ایشیا کپ 15 دسمبر سے 22 دسمبر تک ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان، بھارت اور نیپال گروپ اے میں شامل ہیں۔

گروپ بی میں سری لنکا، بنگلہ دیش اور ملائیشیا کی ٹیمیں ہیں۔ پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا میچ 16 دسمبر کو نیپال کے خلاف کھیلے گی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے