google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 رمیز راجہ کے شاہین شاہ کی انجری سے متعلق نامناسب ریماکس - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

رمیز راجہ کے شاہین شاہ کی انجری سے متعلق نامناسب ریماکس

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ نے شاہین شاہ آفریدی سے متعلق دورانِ کمنٹری نامناسب الفاظ کا انتخاب کرکے مداحوں کو طیش دلادیا۔

سینچورین میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی ہے تاہم تیسرا اور آخری میچ  آج جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔

گزشتہ روز جنوبی افریقی ٹیم کی بیٹنگ کے دوران شاہین آفریدی کو اس وقت شدید دھچکا لگا جب وہ  17واں اوور کروارہے تھے تو اسکی دوسری گیند پر افریقی بیٹر رسی وین ڈر ڈوسن نے انکی بال شارٹس کھیلا جو سیدھا انکی گردن کندھے کے درمیان ہڈی پر جالگی جس کے بعد وہ شدید تکلیف میں نظر آئے البتہ انہوں نے اپنا اوورز پورا کروایا۔

 تاہم اس دوران کمنٹری کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ بس اس کا چہرہ بچ گیا، سمجھ نہیں آرہا ہے کہ یہ اچھی بات ہے یا نہیں، انکے نامناسب ریماکس پر مداحوں کی جانب سے سابق کرکٹر و کمنٹیٹر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

 کئی صارفین نے سوشل میڈیا سائٹس پر رمیز راجہ کے ریمارکس پر سوال اٹھائے کہ یہ کیسا بیان ہے؟، کیا آپ کو اپنے کرکٹر کی انجری سے بچنے پر تشویش ہے یا کچھ اور ۔۔

 دوسری جانب کئی مداحوں نے شاہین کی خیریت کے حوالے سے بھی پوچھا۔

واضح رہے کہ فاسٹ باؤلر دوسرے ٹی20 میچ میں اپنے 4 اوورز کے کوٹے میں 37 رنز دیے لیکن کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے تھے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے