جمعرات , جون 18 2026

آئی ایم ایف سےقرض تقریباً 5 فیصد شرح سود پر لیا گیا: وزارتِ خزانہ

پاکستان نے عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف ) سے 7 ارب ڈالر کا قرض تقریباً 5 فیصد شرح سود پر لیا

وزارتِ خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف قرض پر 50 بیسز پوائنٹس سروس چارجز شامل ہیں جبکہ قرضہ 10 سال کی مدت میں قابل واپسی ہوگا۔

آئی ایم ایف کو ششماہی بنیاد پر 12 اقساط میں قرض واپس کیا جائے گا۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق چینی بینکوں سمیت دیگر اداروں سے 7 سے 8 فیصد سود پر قرضہ لیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان کو عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف ) سے 7 ارب ڈالرز کے بیل آؤٹ پیکیج کی پہلی قسط ستمبر میں موصول ہوئی تھی۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا یہ قرض پروگرام 37 ماہ پر محیط ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

آم کا اچار: ذائقے کے ساتھ فوائد اور نقصانات بھی

گرمیوں کے موسم میں آم کا اچار پاکستانی دسترخوان کا ایک لازمی حصہ سمجھا جاتا …