google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 بیرون ملک سے کمرشل مقدار میں اشیاء لانے پر مکمل پابندی لگانے کا فیصلہ - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

بیرون ملک سے کمرشل مقدار میں اشیاء لانے پر مکمل پابندی لگانے کا فیصلہ

پاکستان میں بیرون ملک سے کمرشل مقدار میں اشیاء ساتھ لانے پر مکمل پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بیگیج اسکیم میں ترمیم سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بیرون ملک سے کمرشل مقدار میں اشیاء ساتھ لانے پر مکمل پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایف بی آر نوٹیفکیشن کے مطابق بیرون ملک سے ذاتی استعمال کےلیے ایک موبائل فون لانے کی اجازت ہوگی، ترمیم کے تحت 1200 ڈالرز سے زائد مالیت کی اشیاء کمرشل تجارت تصور ہوں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ترمیم کے تحت ایک موبائل فون کے سوا تمام موبائل فون ضبط کر لیےجائیں گے، ترمیم کے تحت اضافی اشیاء ڈیوٹی، ٹیکس، جرمانے کے باوجود کلیئر نہیں ہوں گی۔

ایف بی آر نوٹیفکیشن کے مطابق بیگیج رولز 2006ء میں مزید ترامیم سے متعلق مسودہ جاری کر دیا گیا، قوانین میں ترامیم سے متعلق 7 روز میں سفارشات دی جا سکتی ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مقررہ معیاد کے بعد موصول ہونے والی تجاویز اور آرا قابل قبول نہیں ہوں گی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے