google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 مکمل فٹ ہوں، موقع ملا تو چیمپیئن ٹرافی میں ٹیم کو کامیابی دلاؤں گا: فخر زمان - UrduLead
اتوار , مئی 18 2025

مکمل فٹ ہوں، موقع ملا تو چیمپیئن ٹرافی میں ٹیم کو کامیابی دلاؤں گا: فخر زمان

قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹر فخر زمان نے کہا ہے کہ موقع ملا تو آئی سی سی چیمپیئن ٹرافی میں بہترین کارکردگی پیش کرکے ٹیم کو کامیابی دلاؤں گا۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں چیمپئنز کپ ٹی ٹونٹی کے دوران خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فخر زمان نے کہا کہ چیمپئنز کپ ٹی ٹونٹی ایک بہترین ٹورنامنٹ ہے

امید ہے آئندہ میچز میں زیادہ شائقین کرکٹ اسٹیڈیم کا رخ کریں گے اور کرکٹ سے لطف اندوز ہوں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں اس وقت مکمل فٹ ہوں اسی لیے چیمپیئنز کپ ٹی ٹونٹی کھیل رہا ہوں میں نے اپنے کیریئر کا آغاز ہی چیمپیئن ٹرافی سے کیا تھا۔

واضح رہے کہ فخر زمان کو چیمپئنز ٹرافی کیلئے نظرانداز کیا گیا ہے ، جبکہ دورہ جنوبی افریقا کیلئے بھی ان کے نام پر غور نہیں کیا گیا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملتان میں عالمی سائبر کرائم نیٹ ورک پکڑا گیا

پاکستان میں عالمی سائبر کرائم نیٹ ورک پکڑا گیا، جس کے21 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔ …