جمعہ , ستمبر 11 2026
بریکنگ نیوز

مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس آج بھی متاثر

لاہور کے علاوہ مختلف شہروں میں انٹرنیٹ کی رفتار سست روی کا شکار ہے۔

انٹرنیشنل کلائنٹ خراب ہونے سے آئی ٹی سیکٹر مشکلات سے دو چار ہے، سوشل میڈیا ایپلی کیشنز فیس بک، انسٹاگرام اور وٹس ایپ کی سروسز متاثر ہوئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق صارفین کو تصاویر، وائس نوٹ اور ویڈیوز اَپ لوڈنگ اور ڈاؤن لوڈنگ میں مشکلات کا سامنا ہے،

صارفین وی پی اینز کے ذریعے سوشل میڈیا ایپلی کیشنز استعمال کرنے پر مجبور ہیں، متعدد شہروں میں وی پی این کے ذریعے بھی صارفین کو سوشل میڈیا سروس تک رسائی مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فائر وال ٹیسٹنگ کے دوسرے مرحلے کی وجہ سے انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی ہے فائر وال کی وجہ سے ایپس سست روی کا شکار ہیں۔

میسیجز اپ لوڈ یا ڈاؤن لوڈ ہونے میں مسائل ہیں اور ڈیلیوری بھی تاخیر سے ہو رہی ہے جبکہ انٹرنیشنل کلائنٹ بھی خراب ہونے سے آئی ٹی سیکٹر کی کمر ٹوٹ گئی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پی ایم اینڈ ڈی سی کے صدر ڈاکٹر رضوان تاج MDCAT 2026 کے انتظامات سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے

MDCAT 2026 کی شفاف اور منظم انعقاد کے لیے پی ایم اینڈ ڈی سی صدر کا وائس چانسلرز اور صوبائی حکام کے ساتھ اجلاس

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم اینڈ ڈی سی) کے صدر پروفیسر ڈاکٹر رضوان …