google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 مریم نواز آج 8 روزہ دورے پر چین روانہ - UrduLead
جمعرات , اپریل 3 2025

مریم نواز آج 8 روزہ دورے پر چین روانہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز آج 8 روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق سرکاری دورے کیلئے خصوصی انتظامات مکمل کر لئے گئے، مریم نواز کو وی وی آئی پی پروٹوکول دیا جائے گا،

مریم نواز چین کی حکمران جماعت کی دعوت پر چین کا دورہ کرنے والی پہلی خاتون وزیراعلیٰ ہوں گی۔

سی پی سی کی خصوصی دعوت پر وزیراعلیٰ پنجاب کے ہمراہ اعلیٰ سطح وفد بھی چین جائے گا، مریم نواز بیجنگ، شنگھائی اور گوانگ ڈونگ کے دورے کریں گی،

دورے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی)، میڈیکل، صنعتوں کے امور پر باہمی اشتراک کار کا جائزہ لیا جائے گا۔

مریم نواز دورے کے دوران چین کے نمایاں قائدین اور اہم حکومتی عہدیداروں سے بھی ملاقات کریں گی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

علی گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی …