google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 بطور گلوکار شہرت حاصل کرنے کے بعد اداکاری کا سوچوں گا: عاصم اظہر - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

بطور گلوکار شہرت حاصل کرنے کے بعد اداکاری کا سوچوں گا: عاصم اظہر

گلوکار عاصم اظہر نے مستقبل میں اداکاری کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی خواہش ہے کہ پہلے وہ ایک شعبے میں شہرت حاصل کریں، اس کے بعد وہ دوسرے شعبے میں جائیں۔

کراچی آرٹس کونسل کی جانب سے منعقد سترہویں اردو کانفرنس کےایک سیشن میں بات کرتے ہوئے عاصم اظہر نے اداکاری کو مشکل کام بھی قرار دیا

کیمرے کے سامنے کھڑے ہوکر ڈائلاگ بولنا اداکاری کا چھوٹا حصہ ہے، اس کا بڑا حصہ کیمرے کے پیچھے ہوتا ہے۔

گلوکار کا کہنا تھا کہ عاطف اسلم نے بہت ساری کامیابیاں اپنے نام کرنے کے بعد اداکاری کا انتخاب کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عاطف اسلم نے گلوکاری کے شعبے میں بھی نمایاں کامیابیاں حاصل کیں جب کہ اداکاری میں بھی انہوں نے اچھی جگہ بنائی۔

عاصم اظہر کے مطابق انہیں معلوم ہے کہ اداکاری مشکل کام ہے اور وہ مشکل کام کو سیکھے اور سمجھے بغیر کرنا نہیں چاہتے، وہ تربیت اور تعلیم حاصل کیے بغیر اداکاری نہیں کریں گے۔

گلوکار نے اداکار ہمایوں سعید کی بھی تعریفیں کیں اور انہیں اداکاری کی یونیورسٹی قرار دیا اور کہا کہ وہ ان کے سامنے اداکاری کے حوالے سے کیا بات کریں؟

اسی سیشن کے دوران ہمایوں سعید نے عاصم اظہر کی اداکاری کی تعریفیں کیں اور کہا کہ گلوکار نے ایک ڈراما کر رکھا ہے۔

ہمایوں سعید نے یہ انکشاف بھی کیا کہ وہ عاصم اظہر کو اداکاری کی پیش کش بھی کر چکے ہیں، تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ گلوکار نے ان کی پیش کش قبول کی یا مسترد کی؟

خیال رہے کہ عاصم اظہر ’صنف آہن‘ ڈرامے میں مختصر کردار ادا کر چکے ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے