google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش اور برفباری سے سردی مزید بڑھ گئی - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش اور برفباری سے سردی مزید بڑھ گئی

ملک کے شمالی علاقوں اور بلوچستان میں موسلا دھاربارش اور برفباری سے سردی مزید بڑھ گئی، سوات، وادی کالام، وادی کاغان اور بالاکوٹ کے پہاڑ روئی کے سفید گالوں سے ڈھک گئے ہیں۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری سے سردی میں اضافہ ہوگیا، کوئٹہ میں اس وقت سرد ہواؤں کا راج ہے جبکہ کراچی میں رات اور صبح کے اوقات میں خنکی میں اضافہ ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شمال مشرقی بلوچستان، بالائی خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے تاہم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔

اس کے علاوہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں ہلکی دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔

دوسری جانب بلوچستان کے محکمہ پی ڈی ایم اے نے موسم سرما کے دوران برف باری اور بارش سے نمٹنے کے لیے پلان تیار کرلیا ۔

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے بلوچستان جہاں زیب خان نے بتایا کہ موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی محکمے نے اپنی تیاریاں مکمل کرلی ہیں، تمام محکموں کے ساتھ مل کر برف باری اور بارش سے نمٹنے کے لیے پلان بنالیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ قلعہ سیف اللّٰہ کے علاقے کان مترزئی میں قومی شاہراہ پر ریلیف کیمپ فعال کردیا ہے، جہاں برف صاف کرنے والی مشینری پہنچا دی گئی ہے اور ریلیف میں حصہ لینے والے عملے کو تعینات کردیا گیا ہے۔

محکمہ پی ڈی ایم اے محکمہ موسمیات کے ساتھ رابطے میں ہے، برف باری کی صورتحال معلوم ہوتے ہی لکپاس، کولپور، شیلا باغ اور زیارت میں برف صاف کرنے والی مشینری روانہ کردی جائے گی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے