google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 بھارت سے ویمنز بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی واپس - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

بھارت سے ویمنز بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی واپس

پاکستان میں ہونے والے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت سے انکار کے بعد بھارت سے ویمنز بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی واپس لے لی گئی ہے۔

بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ پاکستان میں جاری ہے جس کے لیے بھارت نے اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنے کے لیے این او سی دینے سے انکار کیا تھا۔

اس معاملے پر ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کا ملتان میں اجلاس ہوا جس میں بھارتی بلائنڈ ٹیم کے پاکستان نہ آنے پر گرما گرم بحث ہوئی۔

اجلاس میں بھارت سے ویمنز بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی واپس لے لی گئی۔ بھارت کو آئندہ سال ویمنز بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی کرنی تھی۔

اجلاس میں کہا گیا کہ بھارت پاکستان ٹیم کو ویزے نہیں دیتا جس کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا۔2022 کے بلائنڈ ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کو بھارت نے ویزے نہیں دیے تھے۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ سیاسی کشیدگی تک پاکستان اور بھارت کو انٹرنیشنل بلائنڈ کرکٹ کی میزبانی نہیں دی جائے گی۔ دونوں ممالک اپنے ایونٹ نیوٹرل مقام پر کریں گے۔

علاوہ ازیں اجلاس میں پاکستان کے سید سلطان شاہ کو ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کا چیئرمین برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے آئندہ 3سال کیلئے انتخاب بھی عمل میں لائے گئے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے