google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی

انڈر 19 ایشیا کپ  گروپ اے کے میچ میں پاکستان نے بھارت کو شسکت دیدی۔

دبئی میں کھیلے گئے میچ میں  پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،

پاکستان نے مقررہ اوورز میں 282 رنزبنائے،بھارت کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 237رنز ہی بناسکی،پاکستان کی جانب سے علی رضا نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

قبل ازیں پاکستان کی جانب سے عثمان خان اور شاہ زیب خان نے اننگز کا آغاز کیا۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 160 رنز کی شاندار اوپننگ پارٹنر شپ رہی،

پاکستان کا مجموعی اسکور جب 160 ہوا عثمان خان 60 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

پاکستان کا مجموعی اسکور 170 ہوا تھا کہ نئے آنے والے ہارون ارشد 3 رنز بنائے تھے کہ کیچ تھما کر واپس چلے گئے۔

پاکستان کی تیسری وکٹ 241 کے مجموعی اسکور پر گری، محمد ریاض اللہ 27 رنز بنا کر وکٹ کیپر کو کیچ تھما بیٹھے،

ان کے بعد فرحان یوسف آئے لیکن وہ بھی صفر پر واپس لوٹ گئے۔

انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان کا مجموعی اسکور جب 253 رنز پر پہنچا تو پانچویں کھلاڑی نوید احمد خان چار رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

پاکستان کی ساتویں وکٹ شاہ زیب خان کی گری، انہوں نے دس چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے شاندار 159 رنز بنائے۔

پاکستان نے مقررہ پچاس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز بنائے اور بھارت کو 282 رنز کا ٹارگٹ دیا۔

انڈر 19 کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکے مارنے کا اعزاز بھی شاہ زیب خان نے حاصل کر لیا ہے،

انہوں نے دس چھکے مارے، اس سے قبل زیادہ چھکے مارنے کا ریکارڈ کامران غلام کے پاس تھا انہوں نے ایک میچ میں سات چھکے مار رکھے ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے