google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 کاغذات نامزدگی مسترد معاملے میں کل ‘آراو’ کو ریکارڈ پیش کرنے کا حکم - UrduLead
اتوار , مئی 18 2025

کاغذات نامزدگی مسترد معاملے میں کل ‘آراو’ کو ریکارڈ پیش کرنے کا حکم

ریٹرننگ افسران کیجانب سے کاغذات مسترد کرنے کی نقول فراہم نہیں کی جارہی، درخواستگزار

لاہور ہائیکورٹ نےکاغذات نامزدگی مسترد معاملے میں کل آراو کو ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کےمطابق ریٹرننگ افسران کیجانب سے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے معاملے پر شاہ محمود،زین قریشی، مہربانو کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ میں سماعت ہوئی۔

دوران سماعت درخواست گزار نےکہاریٹرننگ افسران کیجانب سے کاغذات مسترد کرنے کی نقول فراہم نہیں کی جارہی۔استدعا ہےکہ شاہ محمود،زین قریشی،مہربانو کو فیصلےکی نقول فراہم کی جائیں تاکہ الیکشن ٹربیونل میں درخواست دائرکی جاسکے۔

بعدازاں لاہورہائیکورٹ ملتان بینچ کے جسٹس طارق ندیم کا کل آر او کو ریکارڈ پیش کرنےکا حکم دیدیا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

بشریٰ انصاری کی اپنی 69 ویں سالگرہ پر بنائی گئی ویڈیو وائرل

لیجنڈری اداکارہ بشریٰ انصاری کی جانب سے اپنی 69 ویں سالگرہ پر بنائی گئی ویڈیو …