google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 کینیڈا میں بادشاہ کے کنسرٹ میں ہانیہ عامر کی موجودگی - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

کینیڈا میں بادشاہ کے کنسرٹ میں ہانیہ عامر کی موجودگی

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر اور بھارتی ریپر بادشاہ کی دوستی ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی۔ 

حال ہی میں ہانیہ عامر کو کینیڈا میں بادشاہ کے کانسرٹ میں دیکھا گیا، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بادشاہ اپنے گانے کی پرفارمنس کے دوران حاضرین سے مخاطب ہوکر ہانیہ عامر کا ذکر کرتے ہیں۔ 

مداحوں کے “ہانیہ، ہانیہ” کے نعرے سن کر بادشاہ نے گانے کو روک کر مذاق میں کہا: “یہ میرا شو ہے، لیکن اگر ہانیہ اسٹیج پر آگئی تو یہ شو اس کا ہو جائے گا۔”

اس کے بعد انہوں نے اپنی پرفارمنس دوبارہ شروع کی، لیکن مداحوں کے جوش نے کانسرٹ کا ماحول مزید گرم کر دیا۔

یاد رہے کہ ہانیہ عامر اور بادشاہ کی دوستی پہلے بھی دونوں ممالک کے مداحوں میں موضوعِ بحث رہی ہے۔

دونوں ستارے مختلف مواقع پر ایک ساتھ دیکھے جا چکے ہیں، اور ان کی ویڈیوز اکثر وائرل ہو جاتی ہیں۔

ہانیہ عامر ان دنوں کینیڈا میں موجود ہیں، جہاں وہ مختلف تقریبات میں شرکت کر رہی ہیں اور اپنے مداحوں کے ساتھ خوشگوار وقت گزار رہی ہیں۔

ان کے مداح ان لمحات کو سوشل میڈیا پر بڑے جوش و خروش سے شیئر کر رہے ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

گلیات میں ایک بار پھر برف باری کا سلسلہ شروع

گلیات میں ایک بار پھر برف باری کا سلسلہ شروع ہو گیا، سیاحوں کی سہولیات …