google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 وفاقی دارلحکومت میں دو معروف ریسٹورنٹس جعلی رسیدیں جاری کرنے پر سیل - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

وفاقی دارلحکومت میں دو معروف ریسٹورنٹس جعلی رسیدیں جاری کرنے پر سیل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی طرف سے ٹیئر1  ریٹیلرز/ریسٹورنٹس کو پوائنٹ آف سیل (POS) انوائسنگ سسٹم کے ذریعے ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کی کوششوں کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوۓ اور  پوائنٹ آف سیل  انعامی سکیم متعارف کرانے کے بعد ریجنل ٹیکس آفس اسلام آباد نے وفاقی دارلحکومت میں دو معروف ریسٹورنٹس کو جعلی رسیدیں جاری کرنے پر سیل کردیا۔

پہلے سے وضع کردہ اور مشتہر شدہ طریقہ کار کے تحت  پوائنٹ آف سیل  ٹریکنگ سافٹ ویئر کے ذریعے جعلی رسیدوں کی تصدیق کے بعد آر ٹی او اسلام آباد کی ٹیم نے ڈپٹی کمشنر کی قیادت میں بلیو ایریا اور سپر مارکیٹ میں واقع دو ریسٹورنٹس کو سیل کرکے ہر ایک پر  پانچ لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کردیا۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایف بی آر نے پچیس اکتوبر سے پوائنٹ آف سیل  انعامی سکیم شروع کی ہے پہلے مرحلہ میں یہ سکیم اسلام آباد میں ٹیئر 1  کے ریسٹورنٹس کے لئے متعارف کرائی گئی ہے جسے بعد میں تما م ٹیئر کے ریٹیلرز اور پھر اگلے ماہ سے پورے ملک تک توسیع دی جائے گی۔ اس سکیم کے تحت جو شہری/ صارفین ٹیکس آسان ایپ کے ذریعے جعلی رسیدوں کے بارے میں ایف بی آر کو مطلع کریں گے اُنہیں مختلف نقد انعامات دیئے جائیں گے۔

ایک خاص طریقہ کار کے تحت جعلی رسیدوں کی تصدیق کے بعد ایف بی آرجیتنے والے صارفین کے بینک اکاونٹس میں نقد انعامات براہ راست منتقل کرے گا۔ جن ٹیئر 1 ریٹیلرز/ریسٹورنٹس کے خلاف رپورٹ کی جائے گی انہیں جعلی رسیدیں جاری کرنے پر سیل کر دیا جائے گا۔

یہ اہم اقدام جعلی رسیدوں کے رجحان کو روکنے کے لئے اٹھایا گیا ہے تاکہ واجب الادا ٹیکس قومی خزانہ میں جمع ہو سکیں۔ ایف بی آر ٹیکس قوانین کے موثر نفاذ کے ذریعے ٹیکس کمپلائنس کو یقینی بنانے کے لئے پر عزم ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …