جمعہ , ستمبر 11 2026
بریکنگ نیوز

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی تقریبِ حلف برداری کل ایوان صدر میں ہوگی

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی تقریبِ حلف برداری کل ایوان صدر میں ہوگی۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری کل 11 بجے نئے چیف جسٹس سے حلف لیں گے۔

تقریبِ حلف برداری میں اعلیٰ عدلیہ کے سینئر ججز، پارلیمنٹیرینز اور سرکاری حکام شرکت کریں گے۔

اس حوالے سے ایوانِ صدر سیکریٹریٹ نے مہمانوں کو دعوت نامے جاری کردیے ہیں۔

یاد رہے کہ 22 اکتوبر 2024ء کو 12 رکنی خصوصی پارلیمانی کمیٹی نے یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے پر تقرری کے لیے نامزد کیا تھا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پاکستان اور سری لنکا کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے کھلاڑیوں کی تصاویر اور سیمی فائنل میچ کی تفصیلات دکھانے والا پوسٹر

پاکستان سری لنکا سیمی فائنل: خواتین ایشیا کپ میں فائنل تک رسائی کی جنگ آج دبئی میں

خواتین ٹی20 ایشیا کپ 2026 کے دوسرے سیمی فائنل میں آج پاکستان اور سری لنکا …