بدھ , مارچ 18 2026

چیمپئنز ٹرافی کے لیے واپس پاکستان آنے کے منتظر ہیں

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے سی ای او رچرڈ گولڈ نے کہا ہے کہ ہم چیمپئنز ٹرافی کے لیے واپس پاکستان آنے کے منتظر ہیں۔

رچرڈ گولڈ شاہ رکن عالم کے مزار گئے، رچرڈ گولڈ کے ساتھ سی او او پی سی بی سلمان نصیر موجود تھے،

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے سی ای او نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں میں یہ میرا پاکستان کا دوسرا دورہ ہے، ہمارا بہت خیال رکھا گیا، جس کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے سی ای او رچرڈ گولڈ نے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں اور یہاں آئے ہوئے انگلینڈ کے کرکٹ فینز بھی بہت انجوائے کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملتان کے مزار سمیت پاکستان کا دورہ کرنا اچھا تجربہ رہا۔

یاد رہے کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رچرڈ تھامپسن اور سی ای او رچرڈ گولڈ ٹیسٹ میچ دیکھنے کے لیے ملتان آئے ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

بورڈز کی گیس پیپر شیئرنگ پر پابندی

میٹرک امتحانات سے قبل فیصل آباد بورڈ نے سوشل میڈیا پر گیس پیپرز اور پیئرنگ …