google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پنڈی اسلام آباد کے نجی اسکولز میں آج چھٹی کا اعلان - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

پنڈی اسلام آباد کے نجی اسکولز میں آج چھٹی کا اعلان

اسلام آباد کے ڈی چوک پر پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر جڑواں شہروں میں آج نجی اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اسلام آباد پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن نے راستوں کی بندش کے پیش نظر آج اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

جنرل سیکرٹری پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن وحید خان کا کہنا ہے کہ بچوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے، کل بھی طلبا و طالبات کنٹینرز کے باعث مشکلات کا شکار رہے۔

دوسری جانب  آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن شمالی پنجاب کے صدر ابرار احمد نے اسلام آباد میں ممکنہ احتجاج کے باعث راولپنڈی سٹی کے تعلیمی ادارے بند رکھنے کا کہا ہے۔

ابرار احمد کے مطابق تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ راستوں کی بندش کے باعث کیا گیا ہے۔

 ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ شہر میں پولیس کے تمام سہولت مراکز اور ڈرائیونگ لائسنس آفس آج بند رہیں گے۔

میٹرو بس انتظامیہ نے بھی راولپنڈی میں آج میٹرو بس سروس معطل رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی ہدایت کے مطابق میٹرو بس سروس صدر سے آئی جے پی روڈ تک معطل رہے گی، جبکہ آئی جے پی روڈ سے پاک سیکرٹریٹ تک میٹرو بس بحال رہےگی۔

ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر فیض آباد کو بند کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ مری روڈ سمیت اسلام آباد ایکسپریس وے کو بھی بند کیا جارہا ہے۔

راستوں کی بندش کے لیے ہیوی مشینری فیض آباد اور ایکسپریس وے پہنچا دی گئی ہے۔

فیض آباد اور ہائی وے ایکسپریس وے پر ڈبل لیئر میں کنٹینرز رکھے جا رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے، جبکہ  4 ہزار اہلکار اور افسران تعینات ہوں گے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔ …