google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 شازیہ منظور کی امریکا اور کینیڈا میں پزیرائی - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

شازیہ منظور کی امریکا اور کینیڈا میں پزیرائی

معروف گلوکارہ شازیہ منظور ورلڈ ٹور پر کینیڈا میں شاندار پرفارمنس کے بعد اب امریکا میں میوزیکل کنسرٹ شوز میں حصہ لے رہی جبکہ ان کا نیا ویڈیو سونگ ”زمانہ“ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز کردیا گیا۔

ان کے نئے گیت ”زمانہ“ کو سننے والوں کی تعداد لاکھوں تک پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میوزک انڈسٹری کی لیجنڈری پلے بیک گلوکارہ شازیہ منظور ان دنوں ورلڈ ٹور پر منعقدہ میوزک کنسرٹ شوز میں حصہ لے رہی ہے۔

انہوں نے کینیڈا کے مختلف شہروں میں پرفارمنس کرنے کے بعد اب امریکا کا رخ کرلیا جہاں وہ ڈیلاس، واشگٹن اور ہوسٹن سمیت دیگر شہروں میں پاکستانی اور بھارتی کمیونٹی کی جانب سے منعقدہ میوزک کنسرٹ شوز میں حصہ لے رہی ہیں۔

چند روز قبل گلوکارہ شازیہ منظور نے اپنا نیا گانا ”زمانہ“ بھی ریلیز کردیا جس کو ان مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔ گانے کو دیکھنے سننے والوں کی تعداد لاکھوں تک پہنچ چکی ہے۔

ذرائع کے مطابق گلوکارہ شازیہ منظور اپنے کامیاب دورے کے دوران ایک انٹرنیشنل بھارتی پنجابی فلم کے میوزک پر بھی کام کر رہی ہے جس کی تفصیلات جلد منظر عام آجائیں گی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …