google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ملک بھر میں آج ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ - UrduLead
پیر , مئی 19 2025

ملک بھر میں آج ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ

ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ آج ہوں گے ، امتحانی مراکز کے آس پاس دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے ،

امتحانی مراکز کے اطراف میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل رہے گی۔

ملک بھر سے ایک لاکھ 67 ہزار سے زائد امیدوار ٹیسٹ دیں گے۔ پنجاب بھر میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے لیے 26 مراکز قائم کئے گئے ہیں ، پنجاب میں 82 ہزار 500 طالبعلم امتحان میں حصہ لیں گے۔

سندھ میں ٹیسٹ کی ذمہ داری ڈاؤ یونیورسٹی کو سونپی گئی ہے ، سندھ بھر سے تقریباً 38 ہزار 700 امیدوار حصہ لیں گے، جن میں سے 13 ہزار کراچی سے ہیں۔ کراچی میں این ای ڈی یونیورسٹی اور ڈاؤ یونیورسٹی کے اوجھا کیمپس میں امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

بلوچستان سے 5806 طلبا انٹری ٹیسٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔ بلوچستان کے میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ بیوٹمز میں ہوگا۔

اس کے علاوہ خیبر پختونخوا سے ٹیسٹ میں 42 ہزار سے زیادہ امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ ٹیسٹ کے لیے 8 اضلاع میں 13 امتحانی مراکز قائم ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کردیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے 29 ویں میچ میں لاہور قلندرز …