google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 صدر زرداری اور فضل الرحمان کی ممکنہ قانون سازی پر تفصیلی مشاورت - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

صدر زرداری اور فضل الرحمان کی ممکنہ قانون سازی پر تفصیلی مشاورت

صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے اہم امور پر تبادلہ خیال کرلیا۔

صدر مملکت اسلام آباد میں جے یو آئی سربراہ کی رہائش گاہ پہنچے جہاں فضل الرحمان نے اُن کا استقبال کیا۔

اس دوران وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی صدر آصف علی زرداری کے ہمراہ تھے۔

آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات میں مولانا عبدالغفور حیدری، مولانا اسعد محمود، اسلم غوری اور انجینئر ضیاء الرحمان بھی موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق اس دوران سیاسی قائدین نے ملکی سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا اور آئندہ ہفتے کی ممکنہ قانون سازی پر تفصیلی مشاورت کی۔

اس موقع پر آصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمان کو بندوق تحفے میں پیش کی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …