اتوار , ستمبر 13 2026
بریکنگ نیوز

اسلام آباد کے سرکاری اسکولوں میں بچوں کو کھانا کی فراہمی

اسلام آباد کے سرکاری اسکولوں میں بچوں کو کھانا فراہمی کے وزیر اعظم پروگرام کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں پرائم منسٹر اسکول میلز پروگرام کا آغاز 5 اگست سے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پروگرام کے تحت اسلام آباد کے 200 سرکاری پرائمری اسکولوں کے 57 ہزار طلبہ مستفید ہوں گے۔

پروگرام کا مقصد اسکولوں سے باہر بچوں کو اسکولوں میں لانا، حاضری کو بہتر بنانا ہے۔

پروگرام کے تحت باڈی ماس انڈیکس کے ذریعے بہتر صحت اور غذائیت کو فروغ دیا جائے گا۔

پروگرام کے تحت طلبہ کو غذائیت سے بھرپور کھانا فراہم کیا جائے گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پنجاب میں نویں جماعت کا نتیجہ کل بدھ 2 ستمبر 2026ء کو صبح 10 بجے جاری

پنجاب بھر کے نویں جماعت کے طلبہ کا انتظار ختم ہونے کو ہے، کیونکہ صوبے …