google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ایشین ٹیم اسنوکر کے کوارٹر فائنل میں پاکستان کی بھارت کو شکست - UrduLead
اتوار , مئی 18 2025

ایشین ٹیم اسنوکر کے کوارٹر فائنل میں پاکستان کی بھارت کو شکست

ایشین ٹیم اسنوکر چیمپئن کے کوارٹر فائنل میں پاکستان نے بھارت کو شکست دیکر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہونے والی ایشین ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ میں قومی کیوئسٹس اسجد اقبال اور اویس منیر نے حریف ٹیم بھارت کو تین صفر کے فریم سے شکست دے دی۔

پاکستان کی جیت کا اسکور 35-63، 22-75 اور 06-70 رہا۔ بھارت 2 کی ٹیم سارو کوتھاری اور حسین خان پر مشتمل تھی۔

پاکستانی اسنوکر ٹیم سیمی فائنل میں ہانگ کانگ سے مقابلہ کرے گی۔

اس سے قبل پاکستان کے اویس منیر نے ایشین 6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیتی تھی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پشاور زلمی اورکراچی کنگز کے درمیان آج مقابلہ

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں اہم مقابلے کا آغاز بابر اعظم کی قیادت میں پشاور زلمی …