جمعہ , ستمبر 11 2026
بریکنگ نیوز

ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، اسلام آباد اور گر دو نواح میں گرج چمک کیساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔

بالائی پنجاب میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، گلگت بلتستان اورآزادکشمیر میں چند مقامات پر بارش ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

خیبرپختونخوا کے اکثر بالائی علاقوں میں بارش کی توقع ہے، خضدار، قلات، لسبیلہ، پنجگور اورآواران میں بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، تلہ گنگ، چکوال اورجہلم میں بھی بارش ہونے کی توقع ہے۔

خوشاب، بھکر، سرگودھا، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد، ساہیوال، اوکاڑہ، قصور، ننکانہ صاحب، گجرات، میانوالی، لاہور، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، وزیر آباد، سیالکوٹ، نارووال اور گوجرانوالہ میں بارش کا امکان ہے۔

ڈیرہ غازی خان، تونسہ، لیہ اور راجن پور میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے، دیر، سوات، مالاکنڈ، باجوڑ، کوہستان، چترال، شانگلہ، بٹگرام اور بونیرمیں بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

مانسہرہ، ایبٹ آباد،ہری پور، کرم اور وزیرستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہونے کی توقع ہے، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، چارسدہ، کوہاٹ، ہنگو اورکرک میں بھی بارش ہونے کا امکان ہے۔

بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، لکی مروت، ٹانک، مہمند، خیبر اور اورکزئی میں بھی بارش ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے، سندھ کے بیشتر بالائی اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

جونیئر ایشیا کپ سیمی فائنل میں کوریائی اور پاکستانی کھلاڑی موقی ٹریننگ بیس میں ہاکی میچ کھیلتے ہوئے

کوریا کی جونیئر ایشیا کپ سیمی فائنل میں پاکستان پر شاندار فتح

جنوبی کوریا نے 2026 مینز جونیئر ایشیا کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کو …