google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے لیے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے لیے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے لیے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔

وزارت تعلیم کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی تعلیمی ادارے 10 جون سے 31 جولائی تک بند رہیں گے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق وفاقی تعلیمی ادارے یکم اگست کو دوبارہ کھلیں گے، سیکریٹری ایجوکیشن کی منظوری سے نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔

یاد رہے کہ 20 مئی کو گرمی کی شدت کے پیش نظر پنجاب کے اسکولوں میں 25 مئی سے چھٹیوں کا اعلان کیا گیا تھا۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا تھا کہ تمام پبلک اور پرائیوٹ اسکولوں میں چھٹیاں 25 مئی سے ہوں گی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق اسکولوں میں حفاظتی اقدامات کو بہتر کرتے ہوئے امتحان لینے کی اجازت ہوگی۔

محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے میں گرمی کی شدت کے باوجود موسم گرما کی سالانہ تعطیلات قبل از وقت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا تھا کہ سندھ میں گرمیوں کی چھٹیاں یکم جون سے 31 جولائی تک ہوں گی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔ …