google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 گندم اسکینڈل، تحقیقاتی کمیٹی نے انوار الحق کاکڑ کو طلب کرلیا - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

گندم اسکینڈل، تحقیقاتی کمیٹی نے انوار الحق کاکڑ کو طلب کرلیا

گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقاتی کمیٹی نے سابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو طلب کرلیا۔

گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقاتی کمیٹی نے سابق نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کو بھی کل طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

ذرائع کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی نے اجلاس میں نگراں دور کے سیکریٹری فوڈ محمد محمود کو بھی طلب کیا تھا، کمیٹی کے سامنے پیش ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس سیکریٹری کابینہ کامران علی افضل کی سربراہی میں ہوا۔

اجلاس میں گندم کی درآمد سے پیدا ہونے والی صورتحال اور پہلی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …