پیر , مارچ 16 2026

امریکی جامعات میں فلسطینیوں کے حق میں احتجاج جاری

امریکا کی مختلف جامعات میں فلسطینیوں کے حق میں احتجاج جاری ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق جامعات اور کالجز میں مظاہرین کیخلاف پولیس کا آپریشن جاری ہے اور جامعات میں مظاہروں کے دوران گرفتار طلبا کی تعداد 2300 سے زائد ہوگئی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق پورٹ لینڈ یونی ورسٹی سے کم از کم 30 اور ناردرن ایری زونا یونی ورسٹی سے 24 مظاہرین کو گرفتار کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں کیلی فورنیا کی اسٹیٹ پولی ٹیکنیک یونی ورسٹی نے گریجویشن کی تقریب یونی ورسٹی سے باہر منتقل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق بفلو یونی ورسٹی نے طلبا کو کیمپس کے اندر کیمپنگ نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا کی مختلف جامعات اور کالجز میں فلسطینیوں کے حق میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

غیر تسلیم شدہ ڈگریوں کی رجسٹریشن روکنے کا اعلان

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے 31 دسمبر 2023 کے بعد غیر تسلیم شدہ اداروں …