google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 گندم درآمد اسکینڈل: بیوروکریسی کے غلط فیصلوں سے ڈیڑھ ارب ڈالرز کا نقصان - UrduLead
اتوار , مئی 18 2025

گندم درآمد اسکینڈل: بیوروکریسی کے غلط فیصلوں سے ڈیڑھ ارب ڈالرز کا نقصان

گندم درآمد کر کے پرائیویٹ سیکٹر کو نوازا گیا، بیوروکریسی کے غلط فیصلوں سے قومی خزانے کو 1 سے ڈیڑھ ارب ڈالرز کا نقصان ہوا۔

ذرائع کے مطابق نیشنل فوڈ سیکیورٹی نے وافر گندم ہونے کے باوجود 35 لاکھ ٹن گندم درآمد کی اجازت مانگی، ای سی سی نے گندم درآمد کی منظوری دی۔

ذرائع نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے مطابق نجی شعبے کو گندم درآمد کرنے کی اجازت دی گئی، نیشنل فوڈ سیکیورٹی نے پہلے 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی سمری تیار کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی سیکریٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی نے ہر کسی کو گندم منگوانے کی اجازت دی، یکم اپریل 2024ء تک 43 لاکھ ٹن گندم حکومت کے پاس موجود تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مارچ میں سندھ میں گندم کی نئی فصل آنے سے گندم درآمد کی ضرورت نہیں رہی تھی، بیوروکریسی کے غلط فیصلے سے ایک ارب ڈالرز کا زرِمبادلہ ضائع ہوا۔

ذرائع نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے مطابق نگراں حکومت کی غلط حکمتِ عملی سے آج گندم کے کاشت کار رُل گئے ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

بشریٰ انصاری کی اپنی 69 ویں سالگرہ پر بنائی گئی ویڈیو وائرل

لیجنڈری اداکارہ بشریٰ انصاری کی جانب سے اپنی 69 ویں سالگرہ پر بنائی گئی ویڈیو …