google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار

 قومی اسمبلی کمیٹیوں کی تشکیل کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پاور شیئرنگ فارمولے کا فریم ورک تیار کرلیا گیا ہے، جس کے بعد مذاکرات حتمی مراحل میں داخل ہو گئے ہیں۔

قومی اسمبلی کی 26کمیٹیوں کی چیئرمین شپ حکومتی اتحاد جب کہ 11کی چیئرمین شپ اپوزیشن کو ملے گی۔ اسی طرح پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین اپوزیشن اور کشمیر کمیٹی کا چیئرمین حکومتی اتحاد سے ہوگا ۔ اسپیکر قومی اسمبلی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے۔

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان قومی اسمبلی کمیٹیوں کی تشکیل پر پاور شیئرنگ فارمولے کے فریم ورک کے مطابق قائمہ کمیٹیو ں میں13 ، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں 16 اراکین حکومتی اتحاد سے ہوں گے۔ کشمیر کمیٹی میں15،ہاؤ س بزنس ایڈوائزی میں18 ارکان حکومتی اتحاد سے ہوں گے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں، پبلک اکاونٹس کمیٹی اور کشمیر کمیٹی میں اپوزیشن کے ارکان کی تعداد 7,7 ہوگی ۔ علاوہ ازیں قومی اسمبلی کی14کمیٹیوں کے چیئرمین مسلم لیگ ن ،جب کہ 8 کمیٹیوں کے چیئرمین پیپلزپارٹی سے ہوں گے۔ ایم کیو ایم کو 2،مسلم لیگ ق اور استحکام پاکستان پارٹی کو ایک ایک کمیٹی کی چیئرمین شپ ملے گی۔

10 کمیٹیوں کی چیئرمین شپ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد اراکین ، ایک کمیٹی کی چیئرمین شپ جے یو آئی کے پاس ہوگی۔ قائمہ کمیٹیوں کے 20ارکان میں سے 14اراکین حکومت،6اپوزیشن جماعتوں سے ہوں گے۔ ہر قائمہ کمیٹی میں مسلم لیگ ن کے7، پیپلزپارٹی کے 4جب کہ مسلم لیگ ق اورایم کیو ایم کا ایک ایک رکن شامل ہوگا۔

قائمہ کمیٹی میں پی ٹی آئی کے5 آزاد اراکین اور جے یو آئی کے ایک رکن کو بطور کمیٹی رکنیت دی جائے گی۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے 23 ارکان میں سے 16اراکین پارلیمنٹ حکومت اور 7اپوزیشن سے ہوں گے۔ استحقاق کمیٹی کے 22 ارکان میں سے 15اراکین حکومت،7 اپوزیشن سے ہوں گے۔

حکومتی یقین دہانیاں کمیٹی میں 16 ارکان میں سے11 حکومت اور 5اپوزیشن سے ہوں گے۔ ہاؤس اینڈ لائبریری کمیٹی کے 13 ارکان میں سے 9 حکومت اور 4 اپوزیشن سے ہوں گے۔22رکنی کشمیر کمیٹی میں حکومت کا کوٹہ 15جبکہ اپویشن کا 7اراکین پر مشتمل ہوگا ۔ ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے 26اراکین میں سے 18 حکومت اور 8 اپوزیشن سے ہوں گے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …