منگل , جون 23 2026

آج پاکستان کو آسٹریلیا کے سخت چیلنج کا سامنا

آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان ویمن ٹیم آج گروپ مرحلے کے اپنے اہم میچ میں طاقتور آسٹریلیا ویمن کے مدمقابل ہوگی۔ یہ مقابلہ لیڈز میں مقامی وقت کے مطابق شام 6:30 بجے جبکہ پاکستان وقت کے مطابق رات 10:30 بجے شروع ہوگا۔

پاکستان ویمن ٹیم ٹورنامنٹ میں اب تک کوئی کامیابی حاصل نہیں کر سکی اور مسلسل شکستوں کے باعث سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہے۔ دوسری جانب آسٹریلیا شاندار فارم میں ہے اور اپنے ابتدائی تینوں میچ جیت کر گروپ میں مضبوط پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ بھی آسٹریلیا کے حق میں یکطرفہ رہی ہے۔ اب تک کھیلے گئے 16 مقابلوں میں آسٹریلیا نے 14 جبکہ پاکستان نے صرف 2 میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔

پاکستانی ٹیم کی کوشش ہوگی کہ ٹورنامنٹ میں اپنی پہلی فتح حاصل کر کے ایونٹ کا اختتام مثبت انداز میں کرے، جبکہ آسٹریلیا جیت کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے سیمی فائنل مرحلے کے لیے اپنی پوزیشن مزید مستحکم بنانا چاہے گا۔

کرکٹ شائقین کی نظریں اس بات پر مرکوز ہوں گی کہ آیا پاکستان ویمن ٹیم عالمی چیمپئن آسٹریلیا کے خلاف اپ سیٹ کرنے میں کامیاب ہو پاتی ہے یا آسٹریلوی ٹیم اپنی فتوحات کا سلسلہ جاری رکھتی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

فرانس، ارجنٹینا کی فتوحات، عراق، آسٹریا کو شکست

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ مرحلے کے اہم میچز میں فرانس، ارجنٹینا، ناروے اور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے