پیر , جون 8 2026

حبا بخاری کے ڈرامہ “ہمراہی” پر تنقید

ناظرین کہانی اور اداکاری سے ناخوش

معروف پاکستانی اداکارہ حبابخاری اپنی شاندار اداکاری اور متعدد مقبول ڈراموں کے باعث انڈسٹری میں ایک نمایاں مقام رکھتی ہیں۔ ان کے کامیاب ڈراموں میں بھولی بانو، ترپ، دیوانگی، میرے ہمسفر، رد، فطرت اور جان نثار جیسے ہٹ پراجیکٹس شامل ہیں۔

اس وقت حبا بخاری ڈرامہ ہمراہی میں جلوہ گر ہیں، جو ان کا اداکار دانش تیمور کے ساتھ تیسرا مشترکہ پروجیکٹ بھی ہے۔ ذاتی زندگی میں حبا بخاری اداکار عریز احمد کی اہلیہ ہیں اور دونوں کی ایک پیاری بیٹی اینور ہے۔

تاہم نئے ڈرامے ہمراہی کو ناظرین کی جانب سے وہ پذیرائی حاصل نہیں ہو رہی جو ان کے سابقہ ہٹ ڈراموں کو ملی تھی۔ خاص طور پر کہانی میں حالیہ موڑ، جراحی کے بعد مرکزی کردار کی دوسری انٹری اور جڑواں بہن کے کردار کے اضافے نے ناظرین میں شدید تنقید کو جنم دیا ہے۔

سوشل میڈیا اور ڈرامہ دیکھنے والے ناظرین کے مطابق کہانی غیر حقیقی اور پیچیدہ ہوتی جا رہی ہے، جبکہ بعض افراد نے اسے بھارتی طرز کے ساس بہو ڈراموں سے تشبیہ دی ہے۔ کئی ناظرین نے رائے دی کہ ڈرامہ اب اپنی اصل سمت کھو چکا ہے اور دلچسپی برقرار نہیں رکھ سکا۔

اداکاری کے حوالے سے بھی حبا بخاری کو تنقید کا سامنا ہے۔ کچھ ناظرین کا کہنا ہے کہ اس کردار میں ان کی کارکردگی متاثر کن نہیں رہی۔ ایک ناظر نے تبصرہ کیا کہ اداکارہ اس ڈرامے میں “اثر نہیں چھوڑ سکیں”، جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ منفی کردار میں جذباتی اظہار کی کمی محسوس ہوتی ہے۔

ناظرین کا مجموعی ردعمل یہ ظاہر کرتا ہے کہ ہمراہی توقعات پر پورا نہیں اتر سکا اور اس کی کہانی اور کرداروں کی پیشکش پر مسلسل سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

تاہم اس تنقید کے باوجود حبا بخاری کا شمار پاکستان کی مقبول ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے اور ان کے مداح اب بھی ان کے آئندہ پراجیکٹس سے بہتر کارکردگی کی امید رکھتے ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ٹینس اسٹار ماجا چوالنسكا: کوالیفائنگ سے رنر اپ تک

“یہ تین ہفتے میں کبھی نہیں بھولوں گی”…..ماجا چوالنسكا رولانڈ گیرس ٹینس ٹورنامنٹ میں پولینڈ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے