منگل , جون 2 2026

اسلام آباد میں نئی کاروباری اوقات نافذ

مارکیٹس رات 8 بجے بند ہوں گی

وفاقی دارالحکومت میں توانائی کے مؤثر استعمال اور کاروباری سرگرمیوں کے اوقات کار کو منظم کرنے کے لیے نئی پابندیاں آج سے نافذ کر دی گئی ہیں، جن کے تحت تمام مارکیٹس اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند کیے جائیں گے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق میڈیکل اسٹورز، فارمیسیز اور اسپتالوں کو ان پابندیوں سے استثنیٰ حاصل ہوگا اور وہ معمول کے مطابق اپنی خدمات جاری رکھ سکیں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول پمپس اور سی این جی اسٹیشنز بھی معمول کے اوقات کے مطابق کھلے رہیں گے تاکہ شہریوں کو ایندھن کی فراہمی میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

حکومتی ہدایات کے مطابق شادی ہالز، ریسٹورنٹس، فوڈ آؤٹ لیٹس اور تندور رات 10 بجے بند کرنے ہوں گے۔ اسی طرح کریانہ اسٹورز، سبزی و پھل فروشوں اور بیکری شاپس کے لیے بھی رات 10 بجے تک کاروبار جاری رکھنے کی اجازت ہوگی، جس کے بعد انہیں بند کرنا لازمی ہوگا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نئے اوقات کار پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والے کاروباری مراکز کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔

حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد توانائی کے استعمال میں کمی، بجلی کی بچت اور شہری نظم و ضبط کو بہتر بنانا ہے۔ تاجروں اور کاروباری برادری سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ حکومتی فیصلے پر عملدرآمد میں تعاون کریں تاکہ توانائی کے تحفظ کے قومی اہداف حاصل کیے جا سکیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک بھر میں شدید گرمی برقرار: محکمہ موسمیات

شمالی علاقوں میں آندھی اور بارش کی پیشگوئی محکمہ موسمیات نے آئندہ تین روز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے