جمعرات , مئی 21 2026

آئی ایم ایف کا بجٹ مشن مکمل: اعلامیہ

پیٹرولیم لیوی اور ٹیکس اہداف سخت کرنے کی سفارش

پاکستان میں موجود عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے وفد کا بجٹ مذاکرات سے متعلق دورہ مکمل ہو گیا ہے، جبکہ آئندہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ اور معاشی اہداف پر بات چیت آئندہ دنوں میں بھی جاری رہے گی۔

آئی ایم ایف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفد نے پاکستانی حکام کے ساتھ معاشی صورتحال، مالیاتی نظم و ضبط اور بجٹ حکمت عملی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ مذاکرات میں مالی سال 2027 کے مالیاتی اہداف، ٹیکس وصولیوں، توانائی اصلاحات اور مہنگائی پر قابو پانے کے اقدامات زیر بحث آئے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے حکومت کو پیٹرولیم لیوی کے ہدف میں 18 فیصد اضافے کی سفارش کی ہے تاکہ محصولات میں اضافہ اور مالی خسارہ کم کیا جا سکے۔ ساتھ ہی بجلی اور گیس کی قیمتوں میں سال میں دو مرتبہ اضافہ کرنے کی شرط بھی برقرار رکھی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئی ایم ایف وفد کو یقین دہانی کرائی کہ افراط زر کو قابو میں رکھنے کے لیے سخت مانیٹری پالیسی جاری رکھی جائے گی۔ حکام کے مطابق مہنگائی میں کمی اور زرمبادلہ ذخائر میں بہتری حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہیں۔

پاکستانی حکام نے مالی سال 2026-27 میں جی ڈی پی کے 2 فیصد بنیادی سرپلس کے ہدف کو حاصل کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ معاشی ماہرین کے مطابق یہ ہدف حکومتی اخراجات میں کمی اور محصولات بڑھائے بغیر حاصل کرنا مشکل ہو سکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) کے لیے آئندہ مالی سال میں 15 ہزار 264 ارب روپے ٹیکس وصولی کا ہدف تجویز کیا گیا ہے، جو موجودہ مالی سال کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔

آئی ایم ایف نے صوبوں کو بھی اضافی 430 ارب روپے ریونیو اکٹھا کرنے کا ہدف دینے کی سفارش کی ہے، جبکہ وفاق کو تقریباً 2 ٹریلین روپے کا سرپلس فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق حکومت کو نئے بجٹ میں سخت مالی فیصلے کرنا پڑ سکتے ہیں، جن میں توانائی قیمتوں میں اضافہ، ٹیکس نیٹ کی توسیع اور ترقیاتی اخراجات میں ممکنہ کمی شامل ہو سکتی ہے۔ آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط پر عملدرآمد آئندہ بجٹ کی سمت کا تعین کرے گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

اداکارہ مومنہ اقبال کی ہراسانی شکایت

این سی سی آئی اے نے (ن) لیگ کے ایم پی اے، ان کی اہلیہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے