جمعرات , مئی 21 2026

پی ایم ڈی سی کا ایم ڈی کیٹ 2026 کی تاریخ کا اعلان

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PMDC) نے اعلان کیا ہے کہ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز ایڈمیشن ٹیسٹ (MDCAT) 2026 اتوار 15 اگست 2026 کو ملک بھر میں منعقد ہوگا۔

پی ایم ڈی سی کی جانب سے جاری عوامی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ایم ڈی کیٹ 2025 کا نصاب اور سلیبس ہی 2026 کے امتحان کے لیے بھی لاگو ہوگا۔ یہ اعلامیہ پی ایم ڈی سی کے امتحانی شعبے کی جانب سے اسلام آباد سے جاری کیا گیا۔

کونسل نے طلبہ اور تعلیمی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ رجسٹریشن، امتحانی مراکز اور دیگر تفصیلات کے لیے پی ایم ڈی سی کی سرکاری ویب سائٹ باقاعدگی سے وزٹ کرتے رہیں۔

ایم ڈی کیٹ پاکستان بھر کے سرکاری اور نجی میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس پروگرامز میں داخلے کے لیے لازمی امتحان ہے۔ ہر سال ہزاروں طلبہ محدود نشستوں پر داخلے کے لیے اس امتحان میں شریک ہوتے ہیں۔

تعلیمی ماہرین کے مطابق امتحان کی تاریخ اور سلیبس کا بروقت اعلان طلبہ کو بہتر تیاری کا موقع فراہم کرے گا۔ گزشتہ چند برسوں میں ایم ڈی کیٹ امتحانات شفافیت، پیپر لیکس اور یکساں امتحانی نظام سے متعلق تنازعات کے باعث خبروں میں رہے ہیں۔

پی ایم ڈی سی کا کہنا ہے کہ امتحانی نظام کو مزید شفاف اور میرٹ پر مبنی بنانے کے لیے نگرانی کے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ حکام کے مطابق رجسٹریشن شیڈول اور دیگر ہدایات جلد جاری کی جائیں گی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

اداکارہ مومنہ اقبال کی ہراسانی شکایت

این سی سی آئی اے نے (ن) لیگ کے ایم پی اے، ان کی اہلیہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے