ہفتہ , اپریل 25 2026

لائٹ ڈیزل، مٹی کا تیل اور جیٹ فیول سستا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کے بعد پیٹرول پر لیوی میں بھی اضافہ

حکومت نے جہاں ایک طرف پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، وہاں دوسری طرف لائٹ ڈیزل، مٹی کا تیل اور جیٹ فیول سستا کر دیا ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 63 روپے 60 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 365 روپے 21 پیسے فی لیٹر ہو گئی، لائٹ ڈیزل 28 روپے 81 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا ہے جس کے بعد لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 270 روپے 51 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔

جیٹ فیول کی قیمت میں 74 روپے 70 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد جیٹ فیول کی نئی قیمت 396 روپے 31 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے کر دیا گیا ہے، یہ نئی قیمتیں ایک ہفتے کے لیے نافذ رہیں گی۔

 حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، پیٹرول اور ڈیزل 26 روپے 77 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 380 روپے 19 پیسے فی لیٹر اور پیٹرول کی نئی قیمت 393 روپے 35 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کے بعد پیٹرول پر لیوی میں بھی اضافہ کر دیا۔

پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع  نے بتایا کہ پیٹرول پر لیوی 26 روپے 77 پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی جس کے بعد پیٹرول پر لیوی 107 روپے 38 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔

پیٹرولیم ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے اور نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہو گیا

About Aftab Ahmed

Check Also

پلے آف مرحلے میں چوتھی ٹیم کون ہوگی؟

پی ایس ایل 11 میں مقابلہ دلچسپ مرحلے میں داخل “پی ایس ایل 11 کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے